ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں اپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت 5 رنزسے ہرادیا۔ میلبرن میں بارش سے متاثرہ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 19.2اوورزمیں 157رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ کپتان اینڈی بالبَرنی نے 62رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔
مارک ووڈ اورلیونگ اسٹون نے 3،3 شکارکیے۔ ہدف کے تعاقب میں آئرش بولرزنے انگلینڈ کےٹاپ آرڈرکوجلد پویلین بھیج دیا۔ کپتان جوزبٹلر0 ایلکس ہیلز7، بین اسٹوکس 6 اورہیری بروک 18رنزبناسکے۔ انگلینڈ نے 5وکٹوں پرایک سوپانچ رنزبنائے تھےکہ بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا۔ امپائرزنےکھیل کا وقت ختم ہونے پرڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ کو5رنز سے فاتح قراردےدیا۔