ٹی20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم نے سڈنی کے نواح میں واقع بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے ٹیم کا پریکٹس سیشن نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی ٹیم کو سڈنی کے بلیک ٹاؤن اسپورٹس پارک میں پریکٹس کی پیشکش کی گئی تھی جسے ٹیم مینجمنٹ نے مسترد کردیا۔ ٹیم منیجمنٹ کا موقف تھا کہ بھارتی ٹیم جس ہوٹل میں قیام پذیرہے اسٹیڈیم وہاں سے 42 کلومیٹردورہے۔ دوسری جانب انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹرز گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے موقع پر ملنے والے کھانے سے بھی ناخوش نظرآئے۔ کئی پلیئرزنےہوٹل واپس جاکرکھانا کھایا۔ بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے آئی سی سی سے ٹھنڈا کھانا دئیےجانے کی شکایت کی۔ جس پرآئی سی سی کی جانب سے یہ جواب ملا کہ تمام ٹیموں کیلئے قوانین یکساں ہیں۔ ٹریننگ کے بعد لنچ میں گرم کھانا فراہم نہیں کیا جاتا۔

- October 26, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!