کمشنر کراچی نے دودھ کے سرکاری نرخ میں ایک دم 50 روپے فی لیٹر بڑا اضافہ کردیا۔ نئی قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 170 روپے فی لیٹر کردی گئی۔ گزشتہ دسمبر میں انتظامیہ نے دودھ کے سرکاری نرخ 120 روپے فی لیٹر مقرر کیے تھے۔ قیمت میں 50 روپے اضافے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود کراچی میں دودھ 200 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دودھ کی سرکاری قیمتوں کے تعین کے لیے ڈیری مالکان اور کراچی انتظامیہ میں کئی روز سے ڈیڈ لاک جاری تھا۔ گزشتہ روز فریقین نے 170 روپے فی لیٹر نئی قیمت کے تعین پر اتفاق کیا تھا۔

- October 26, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!