امریکا میں ایپل واچ نے ایک خاتون کی جان بچالی

امریکا میں ایپل واچ نے ایک خاتون کی جان بچالی

امریکا میں ایپل واچ نے ایک خاتون کی جان بچالی۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں شوہرنے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اوراسے صندوق میں بند کرکے گھر کے قریب جنگل میں زندہ دفنادیا۔ لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے ان کی جان بچالی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کو جب زندہ دفنایا تو اس وقت خاتون کے ہاتھ میں ایپل واچ تھی جس پرخاتون نے گھڑی سے ہی ہیلپ لائن پر کال کی۔ ہیلپ لائن کے آپریٹر نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس کے بعد لوکیشن ٹریس کرکے اسے بچالیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان تعلقات خراب تھے اور شوہر بیوی کی پینشن کھانا چاہتا تھا۔ پولیس نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *