یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق کیٹیگری 3 کا ایک طاقتور سمندری طوفان روزلین اتوار کی صبح بحرالکاہل کے ساحل پر میکسیکو کی نیریٹ ریاست سے ٹکرا گیا۔
روزلین کو ہفتے کے روز سے کیٹیگری 4 سے نیچے کر دیا گیا تھا، شمالی نیریٹ میں سانتا کروز کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 5:20 بجے زمین سے ٹکرایا۔ این ایچ سی نے بتایا کہ طوفان سے 120 میل فی گھنٹہ (195 کلومیٹر) کی رفتار سے مسلسل ہوائیں چل رہی تھی، حالانکہ طوفان کے تیزی سے کمزور ہونے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن ایسا ہوا نہیں۔ دن بھر مغربی وسطی میکسیکو کے اندر تیز ہواءیں چلتی رہیں۔
سمندری طوفان کی وارننگ پلیا پیرولا سے ایسکویناپا اور لاس اسلاس ماریاس تک کے ساحل کے لیے نافذ العمل تھی۔ جالیسکو، کولیما کے بالائی ساحل، مغربی نیریٹ اور جنوب مشرقی سینالووا میں 8 سے 10 انچ تک بارش متوقع ہے۔