پاکستان جونئیر لیگ کا ٹائٹل بہاولپور رائلز کے نام، فائنل میں گوادر شارکس کو شکست

پاکستان جونئیر لیگ کا ٹائٹل بہاولپور رائلز کے نام، فائنل میں گوادر شارکس کو شکست

پاکستان جونئیر لیگ کا ٹائٹل بہاولپور رائلز نے اپنے نام کر لیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں رائلرز نے گوادار شارکس کو 85 رنز سے شکست دے کر فتح سمیٹی۔ رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں پر 226 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ شاویز عرفان نے 16 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کرڈالی۔۔ گوادر شارکس کے مومن قمر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گوادر شارکس بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام رہی۔ بہاولپور رائلزکے بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے حریف ٹیم 15 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شمائل حسین 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد ذیشان اور ننگیلیا خروتی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 1 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔ رنر اپ ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *