معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا ماننا ہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم کی بیٹنگ بور نہیں ہونے دیتی۔ ٹوئٹر پر ہرشا بھوگلے نے بابراعظم سے متعلق تبصرہ مداحوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ بابرسے متعلق کیا کہنا چاہیں گے جس کے جواب میں ہرشا نے کہا کہ ‘میری بابر سے کئی باراسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات بہترین رہی لیکن میں نے حال ہی میں ایک نئی چیز دیکھی۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کےمیچ میں بابر نے ٹم ساؤتھی کی گیند پرسیدھے کھڑے ہوکرخوبصورت شاٹ کھیلا اوروہ چوکا ہوگیا۔ اس وقت مجھے لگا کہ مجھے ایسی کئی شاٹ دیکھنی ہیں۔ بابر دنیا کے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اگر آپ کے پاس کچھ نہیں ہے تو آپ بابراعظم کی بیٹنگ دیکھیں آپ بور نہیں ہوں گے’۔http://

- October 18, 2022
3 years ago
0
You can share this post!