میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کوباآسانی 9 وکٹوں سےپچھاڑدیا۔ کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی گزشتہ دومیچزکے برعکس رہی۔ بیٹنگ چلی نہ بولنگ،، گرین شرٹس 7وکٹ پر130رنزہی بناسکے۔ کوئی کھلاڑی ففٹی بناسکا نہ کوئی چھکا لگ سکا۔ کیویز نے ہدف 17ویں اوورمیں ایک وکٹ پرپورا کرلیا۔ فِن ایلن نے 62 اورڈیوون کونوے نے 49رنزکی اننگزکھیلی۔

- October 11, 2022
3 years ago
0
You can share this post!