کراچی : عدالت نے عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

کراچی : عدالت نے عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
کراچی : عدالت نے عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دعا عامر کی اپیل پرسماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔ شہری نےعامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔ جب کہ عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔

Related Articles