نیدرلینڈز، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیگ میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

نیدرلینڈز، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیگ میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت
نیدرلینڈز، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیگ میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت
جشن آزادی کے موقع پرنیدرلینڈز میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ قومی کرکٹرز نے دی ہیگ میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی بھی قومی کھلاڑیوں میں گھل مل گئی، کپتان بابراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو پاکستانی ہونے پرفخر ہے، شائقین جب گراؤنڈ میں پاکستان کا نام لیتے ہیں تو اس پربہت فخرمحسوس ہوتا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا نام روشن کریں، پاکستان کرکٹ ٹیم کواپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔

Related Articles