ٹینس، سیرینا ولیمز کا اپنے آخری یوایس اوپن کا فاتحانہ آغاز
میدویدیو، مرے اوربریٹینی کی بھی دوسرےراؤنڈ تک رسائی
23مرتبہ کی گرینڈ سلم ونر سیرینا ولیمزنے پہلے راؤنڈ میں مونٹی نیگرو کی دانکا کووی نچ کو ہرادیا، آرتھرایش اسٹیڈیم میں موجود 25 ہزارتماشائیوں نے سیرینا کوخوب داد دی۔ دومرتبہ کی گرینڈ سلم ونرسیمونا ہالپ کویوکرائن کی کوالیفائرداریا نے اپ سیٹ شکست دی۔ مینزسنگلز کے ٹاپ سیڈ ڈینل میدویدیو، اینڈی مرے اورمیٹیوبریٹینی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔