کراچی:گلستان جوہر بلاک 19 کی ایک بیکری میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر شہری کا قتل

کراچی:گلستان جوہر بلاک 19 کی ایک بیکری میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر شہری کا قتل
کراچی:گلستان جوہر بلاک 19 کی ایک بیکری میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر شہری کا قتل
جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ کامران کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح ملزمان لوٹ مار کرنے کے لئے آئے ۔ 2 ملزمان بیکری میں داخل ہوئے ۔ ملزمان نے بیکری میں موجود کامران نامی شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی ۔ لوٹ مار کے دوران شہری نے مزاحمت کی ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا ۔ لوٹ مار کی واردات کے بعد ملزمان جائے وقوع سے باآسانی فرار ہوگئے ۔ ملزمان نے دوکان سے بھی 50 ہزار سے زائد نقدی رقم اور موبائل فون چھینے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شکل واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

Related Articles