ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ قراۃ العین وزیر نے فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کی ایسی مثال قائم کردی جو نہ صرف بااثر سیاستدانوں بلکہ ہر اس شعبے کے لیے مثال ہے جن کے ذمہ عوام کی جان ،مال اور عزت کی حفاظت کرنا ہے۔
قراۃ العین وزیر کو جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گھنٹوں میں پانی داخل ہونے والا ہے تو انہوں نے کسی کو کہنے کی بجائےڈنڈا اٹھایا اور خود گھر گھر جا کر دروازے کھٹکھٹا کر زبردستی لوگوں کو باہر نکالا پولیس کی نفری بھی ساتھ لی تاکہ سامان رکھوانے میں مدد کی جائے۔ ریڑھی، ٹرالی جو ٹرانسپورٹ ملی اس پر رات سے پہلے سارا علاقہ خالی کروا کر مخصوص مقامات پر پہنچا دیا پھر رات 2 سے 3 کے درمیان علاقے میں پانی داخل ہوا لیکن سب گھر خالی ہو چکے تھے اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا…