بارشوں اورسیلاب سے بلوچستان میں ٹیلی کام سروسز متاثرہوئیں، بحالی کا کام جاری ہے، پی ٹی سی ایل
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ٹیلی کام سروسز کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ سڑکوں اورپلوں کے ساتھ بچھائی گئی فائبرکیبلز کئی مقامات پرکٹ گئیں۔ بلوچستان کےوسطی اور شمالی حصوں میں ٹیلی کام سروسزمتاثرہوئیں۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق تکنیکی ٹیمیں خرابی دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں، ٹیلی کام سروسز کو ترجیحی
بنیادو ں پر بحال کیا جائےگا۔