اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا اعلان
اسلام آباد میں کامن ویلتھ اوراسلامک گیمز میں میدل جیتنے والے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں انعامی چیک تقسیم کئے گئے۔ جیولین تھرو کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اورویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو 50، 50 لاکھ روپے کے انعامی چیک دیئے گئے۔ سلورمیڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو20لاکھ جبکہ برونزمیڈل ونرز کو10لاکھ روپے دئیے گئے۔ ارشد ندیم نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی اورایتھلیٹس کومزید سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے ایتھلیٹس کی درخواست قبول کرتے ہوئے فوری طورپر محکمہ جاتی کھیلوں پرعائد پابندی ختم کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی محنت سے پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پرفخرہے۔