گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے101کیس رپورٹ
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق کورونا سےفیصل آباد میں 2 اموات ہوئیں، گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 5123 تشخیصی ٹیسٹ کیےگئے۔ لاہورمیں کوروناکے 82،راولپنڈی میں 6 اورفیصل آباد میں 4 کیس رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2 اورلاہورمیں 5.6 فیصدرہی، دوسری جانب صوبے میں ڈینگی کے 31 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی 18،لاہور12اورفیصل آبادسےڈینگی کاایک مریض رپورٹ ہوا۔ رواں سال اب تک ڈینگی کے665 مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔ پنجاب کےاسپتالوں میں ڈینگی کے136مریض زیرعلاج ہیں۔