ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں ہونے والی خرابی کو مکمل طورپر دورنہیں کیا جاسکا

ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں ہونے والی خرابی کو مکمل طورپر دورنہیں کیا جاسکا
ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں ہونے والی خرابی کو مکمل طورپر دورنہیں کیا جاسکا
۔ مختلف شہروں میں اب بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ ڈاؤن ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مختلف بینک برانچز اور دفاتر میں کام سست روی کا شکارہے۔ ٹیلی کام ذرائع کے مطابق مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں ہوا، مرمت کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے، پی ٹی سی ایل فائبر آپٹک کا سارا ٹریفک ٹی ڈبلیو اے کیبل پرمنتقل کردیا گیا ہے، گنجائش کی کمی کی وجہ سے انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت مکمل ہوگئی ہے، اسپیڈ سست ہوسکتی ہے لیکن کیبل فعال ہے۔

Related Articles