بھارت اور پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس
پیر سے مدھیہ پردیش اور پھر راجستھان اور گجرات میں تیز بارش کا امکان ہے۔ جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ آج رات سے بدھ تک پاکستان کے مخلتف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بھارت کے شمال مشرق میں مدھیہ پردیش پر ڈپریشن موجود ہے۔ ڈپریشن کمزور ہوکر شدید کم دباو میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ہوا کا شدید کم دباو مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا.