کراچی : وسیم کھتری ریکارڈ دسویں بارقومی اسکریبل چیمپیئن بن گئے

کراچی : وسیم کھتری ریکارڈ دسویں بارقومی اسکریبل چیمپیئن بن گئے
کراچی : وسیم کھتری ریکارڈ دسویں بارقومی اسکریبل چیمپیئن بن گئے
وسیم کھتری نے ریکارڈ دسویں بارقومی اسکریبل چیمپیئن شپ جیت لی،، کراچی میں ہونے والی چونتیسویں قومی چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ چوون کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آخری روزوسیم کھتری کواپنے قریبی حریف حشام ہادی پردوگیمزکی برتری حاصل تھی لیکن حشام وسیم کیخلاف اگلے دوگیمزجیت کرپہلی پوزیشن پرآگئے، فیصلہ کن گیم میں تجربہ کاروسیم نے حشام کومات دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ حشام ہادی دوسرے اورحسان ہادی تیسرے نمبرپررہے۔ پی ایس ایل فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمرنے انعامات تقسیم کئے۔

Related Articles