آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سےلگژری آئٹمز پر پابندی ہٹارہےہیں، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سےلگژری آئٹمز پر پابندی ہٹارہےہیں، مفتاح اسماعیل
آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سےلگژری آئٹمز پر پابندی ہٹارہےہیں، مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمد شدہ لگژری آئٹمز پرجتنا ممکن ہوسکا ٹیکس لگادیں گے۔ جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر 3 گنا آرڈیز لگائیں گے ۔ بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگادیں گے ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے محدود وسائل ہیں ، میں گندم ، کپاس کو ترجیح دیتا ہوں ۔ ہماری چوائس ہےکہ ہم گاڑیاں،موبائل درآمد کریں یا خوراک۔
ہم تمام چیزوں کی درآمد پر پابندی ہٹا رہےہیں، درآمد پر تین گنا یا 400 سے600 فیصد تک ڈیوٹی لگائیں گے۔
مرسڈیز سمیت بڑی گاڑیوں پر زیادہ ڈیوٹی لگائیں گے۔
کسٹمز ڈیوٹی،ریگولیٹری ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس عائد کریں گے۔ مکمل تیار درآمدی گاڑیوں،موبائل فونز پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائےگی۔ پرس،جوتوں سمیت دیگر لگژری اشیاء کی درآمد پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
15 ارب روپےکا گیپ پورا کرنےکیلئےتمباکو،سگریٹ پر36 ارب روپےٹیکس لگا رہےہیں۔ تمباکو پرٹیکس 10 روپےسےبڑھا کر380 روپےفی کلو کررہےہیں۔

Related Articles