ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی وزیر اعظم سے ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی اور تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور شہباز شریف کی ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکارکرچکا تھا جس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کےعوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔ اگر بھارت کے ساتھ ہم میچ نہ کھیلیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔


