پی سی بی کےمطابق آکشن پاکستانی روپے میں ہوگا۔۔ کھلاڑیوں کی کم سے کم بیس پرائس ساٹھ لاکھ روپےرکھی گئی ہے۔۔ جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی چارکروڑبیس لاکھ روپےمیں خریدا جاسکےگا۔۔ پِک یا ریٹین کھلاڑیوں کا فرنچائزسے دوسال کا معاہدہ ہوگا۔۔ آکشن کیلئےہرفرنچائزکےپاس پینتالیس کروڑروپے کا بجٹ ہوگا۔۔ ٹیم اسکواڈ میں کم سے کم سولہ اورزیادہ سےزیادہ بیس کھلاڑی شامل کیےجاسکیں گے۔۔ جن میں پانچ سے سات غیرملکی کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔۔


