آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کرنے کے فیصلے پر ردعمل میں صدر بی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سےکہاہےکہ مجھے حکومت سے بات کرنےکا وقت دیں، ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت جانا ہمارے لیےمحفوظ نہیں۔
امین الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف یہی ہےکہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنےدیاجائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتےہیں لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جب فیصلہ کرتی ہےتو وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لےکرفیصلہ کرتی ہے۔


