ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : روایتی حریف آٹھویں بارآمنے سامنے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : روایتی حریف آٹھویں بارآمنے سامنے

روایتی حریف پاکستان اوربھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آٹھویں بارآمنے سامنے آرہے ہیں۔۔ میگا ایونٹ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔۔ گرین شرٹس مختصرفارمیٹ کے عالمی کپ میں بھارت کوصرف ایک ہی بارشکست دے پائے۔۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 7 میچزمیں سے بھارت نے 5 میں فتوحات سمیٹیں۔۔ پاکستان کوصرف ایک فتح مل سکی جبکہ ایک میچ ٹائی رہا۔ 2007 ورلڈ ٹی20، گروپ مرحلے کا میچ ٹائی ہوا، بھارت نے بال آوٹ پرکامیابی حاصل کی۔
روایتی حریف فائنل میں پھرمدمقابل آئے، اس باربھارت نےدلچسپ مقابلے کےبعد 5رنزسےفتح سمیٹی
2009 اور2010 کے ورلڈ ٹی20 میں دونوں ممالک کےدرمیان کوئی مقابلہ نہ ہوا۔۔
2012 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سپرایٹ مرحلہ، ویرات کوہلی نے 78 رنزکی اننگزکھیل کربھارت کوفتح دلوائی۔۔
2014 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ مرحلے میں بھی بھارت 7 وکٹوں سےفاتح رہا۔۔
2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سپر10 مرحلہ، پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں تاریخ بدل گئی۔ دبئی میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماوں کو 10 وکٹوں سے دھول چٹادی۔ بابراوررضوان بھاری پڑگئے۔
2022ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں حریف گروپ
مرحلے میں مدمقابل آئے، بھارت نے پاکستان کو4 وکٹوں سےمات دی۔
بھارت فتح کا تسلسل برقراررکھےگا یا پاکستان دوسری بارفاتح بن کرمیدان سےباہرآئےگا فیصلہ آج ہوگا،،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *