آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ کل سے امریکہ اور ویسٹ انڈیزمیں سج رہا ہے۔۔ میگا ایونٹ میں پہلی باربیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میزبان امریکہ اورکینیڈا کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔۔ انگلینڈ کی ٹیم اعزازکا دفاع کرے گی۔۔
چھوٹے فارمیٹ کا بڑا ایونٹ،،
بیس ٹیمیں،،، ایک ٹرافی،، چوکے، چھکے لگیں گے، وکٹیں اڑیں گی
پہلی بارریکارڈ 20 ٹیمیں 9 وینیوز پرنبردآزما ہوں گی۔
ٹیموں کو4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم بھارت، امریکہ، کینیڈا اورآئرلینڈ کےساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
ہرگروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپرایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
جہاں ہوں گے کانٹے کے مقابلے،، ٹاپ فورٹیموں کےدرمیان سیمی فائنلز
ستاءیس جون کوویسٹ انڈیزمیں شیڈول ہیں۔ گرینڈ فینالے 29 جون کوبارباڈوس میں ہوگا۔
انتیس روزہ ایونٹ میں 55 میچزکھیلے جائیں گے۔۔انگلینڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔
انگلینڈ نے 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کوشکست دے کرٹائٹل اپنےنام کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ دودوبار جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا آسٹریلیا ایک ایک بارٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
جیت چکے ہیں۔۔