ملک بھر میں گرمی کا پارہ ہائی ، دادو،موہنجودڑو میں درجہ حرارت  50 ڈگری سینٹی گریڈ پر جاپہنچا 

ملک بھر میں گرمی کا پارہ ہائی ، دادو،موہنجودڑو میں  درجہ حرارت  50 ڈگری سینٹی گریڈ پر جاپہنچا 
کراچی میں آج زیادہ سےدرجہ حرارت 36.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوامیں نمی کاتناسب 55 فیصد رہا۔ لاہور میں درجہ حرارت 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق گرمی کی شدت کا احساس 47 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ملک کے دیگر شہروں کا درجہ حرارت سبی ،سکھراورنواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، ڈی جی خان میں 47، سرگودھا، بہاولپور، ڈی آئی خان میں 46 ، حیدرآباد،فیصل آباد،ساہیوال ،ملتان،تربت،نوکنڈی میں 45 ، بنوں میں 43 اور چکوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *