سعودی عرب روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ ، 44رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا

سعودی عرب  روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ ، 44رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا

اعلامیے کے مطابق سعودی ٹیم عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گی۔ سعودی امیگریشن ٹیم کو سعودی قائم مقام قونصل جنرل،ڈائریکٹرحج نےخوش آمدید کہا۔ سعودی وزارت داخلہ وامیگریشن کاوفد ائیرپورٹ پرانتظامات کاجائزہ لےگا۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ  رواں سال کراچی ایئرپورٹ کوروٹ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  پہلی حج پرواز9مئی کو روٹ ٹومکہ منصوبے کے تحت کراچی سے روانہ ہوگی۔ سولہ ہزار سے زائد عازمین کا کراچی ائیرپورٹ پرسعودی امیگریشن کاعمل مکمل کیا جائے گا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر 38 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہوگا۔  روٹ ٹومکہ کےتحت اسلام آبادسے71پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *