بلوچستان کےعلاقےنانی مندرمیں فارسی تیندوادیکھا گیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان

بلوچستان کےعلاقےنانی مندرمیں فارسی تیندوادیکھا گیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان

تیکنیکی مشیرڈبلیوڈبلیوایف پاکستان معظم خان  نے بتایا کہ فارسی تیندواکئی دہائیوں کےبعدبلوچستان میں دیکھاگیا۔ فارسی تیندےکا مسکن ہنگول نیشنل پارک ہے۔ شکاراورخوراک میں بڑی کمی کےباعث فارسی تیندوےکی آبادی کم ہورہی ہےاور  فارسی تیندوا خطرےسےدوچارہے۔  فارسی تیندوےکوخلیج فارس کےعلاقےکی مناسبت سےفارسی تیندواپکاراجاتاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فارسی تیندوے کو مقامی طور پر پھولنگ کے نام سے جانا جاتا ہے جس کی آبادی ہنگول نیشنل پارک میں موجود ہے، بلوچستان کے علاوہ اس نسل کا تیندوا خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں بھی پایاجاتا ہے۔ معظم خان کے مطابق دنیا بھرمیں اس نسل کے تیندوے کی تعداد 1200 رہ گئی ہے، جس میں سے 800 کے قریب ایران میں موجود ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 200 کے لگ بھگ ہے، اس کےعلاوہ پرشین نسل کا تیندوا ترکی میں بھی پایا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *