ایرانی صدرخصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ کراچی ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں ایرانی صدر سے وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے ملاقات کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزارقائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گورنرہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا اور انہیں جامعہ کراچی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی ۔