محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 25 اور 26 اپریل کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اوردیگر مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ جب کہ جامشورو سجاول اور ٹھٹہ میں آج شام کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

- April 23, 2024
1 year ago
0
You can share this post!