بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمین کو بتایا گیا کہ ایپ پر پابندی کے بل کو قانون کی حیثیت ملتی ہے تو اس کی جانب سے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔ امریکا ٹک ٹاک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے مگر وہاں اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی نمائندگان میں ایک بل کی منظوری دی گئی تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ اگر ٹک ٹاک کے چین میں مقیم مالک ایک سال کے اندر اپنا حصہ کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کرتے تو سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔
VIDEO LINK