کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزارکی حد پارکرگیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 717 پوائنٹس اضافے سے 71627 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔