بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی اور اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا کیس ممبئی کی کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا ہے جس کی تحقیقات 10سے زائد ٹیمیں کررہی ہیں۔ دوسری طرف گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی نےفائرنگ کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر قبول کرلی ہے۔ جس کے بعد اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انمول بشنوئی کے نام سے منسوب ہندی میں درج فیس بک پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی گئی ہے۔ فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر فیصلہ جنگ ہے تو ہمیں منظور ہے، سلمان خان! ہم نے یہ آپ کو ٹریلر دکھانے کے لیے کیا ہے تاکہ آپ ہماری صلاحیتوں کو سمجھیں اور ہمیں مت آزمائیں، یہ ہماری آپ کو پہلی اور آخری وارننگ ہے اس کے بعد گولیاں صرف گھروں پر نہیں چلائی جائیں گی‘۔

- April 15, 2024
1 year ago
0
You can share this post!