ماسکو حملے میں گرفتار مشتبہ افراد پر فردِ جرم عائد، الزامات کا اعتراف کر لیا
Home - دنیا - ماسکو حملے میں گرفتار مشتبہ افراد پر فردِ جرم عائد، الزامات کا اعتراف کر لیا
March 25, 2024
1 year ago
0
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے 100 سے زائد افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔جمعے کو روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں کم از کم 137 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سرکاری چینل کے مطابق باسمنی ضلعی عدالت نے چار مشتبہ افراد پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے الزام میں فردِ جرم عائد کی ۔ روس میں مقیم یہ چاروں افراد سابق سوویت جمہوریہ تاجکستان کے شہری ہیں جنہیں 22 مئی تک حراست میں رکھا جائے گا۔ چار میں سے تین افراد نے عدالت کے سامنے تمام الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔
روسی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی کمرہ عدالت کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے میں گرفتار ایک مشتبہ شخص کو وہیل چیئر پر لایا گیا شخص کی بظاہر ایک آنکھ غائب تھی۔ دوسرے شخص کے دائیں کان پر پٹی تھی اور تیسرے کی آنکھ پر سیاہ نشان تھا اور اس کی گردن میں پلاسٹک بیگ نظر آ رہا تھا جبکہ چوتھے شخص کا چہرہ سوجا ہوا تھا۔