نئےکاروباری ہفتےکے پہلے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 284 روپے31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں 16 اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا، اس بار ڈالر اکتوبر کی کم ترین سطح سے 8 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 287 روپے ہے۔
