چھ بالز پر6 چھکے، افتخارنے وزیرکھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا، شاداب خان

چھ بالز پر6 چھکے، افتخارنے وزیرکھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا، شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں پنجاب کے نامزد نگراں وزیرکھیل وہاب ریاض کے آخری اوورمیں افتخاراحمد کے چھ چھکوں پردلچسپ تبصرہ کردیا۔ شاداب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخارنے اسپورٹس منسٹروہاب ریاض کا بھی کوئی لحاظ نہیں کیا۔ انہوں نےمزید لکھا کہ وزیرکھیل کوہلکا نہ لیں وہ بھی باؤنس بیک کریں گے۔

شاداب نے مزید لکھا کہ کوئٹہ میں لوگوں کی محبت اورتعاون دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔

دوسری جانب افتخاراحمد نے ٹوئٹرپراپنی اوروہاب ریاض کی ویڈیو شیئرکی جس میں دونوں میچ کے اختتام پرچھکوں پرگفتگوکررہے ہیں۔ افتخارنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہاب بھائی آپ لیجنڈ ہیں اورہمیں آپ سے پیار ہے۔ کرکٹ میں جس دن جس پراللہ مہربان ہوتا ہے وہی اس کا دن ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *