فواد خان کی نئی آنے والی پاکستانی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ کا ایک اورٹیزرجاری کردیا گیا۔ ٹیزر میں فواد خان خوشی سے ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان الفاظ کے کہ ہم پے بھروسہ کرو یہ کہتے ہوئے وہ اپنا ہاتھ شینرا کی طرف بڑھاتے ہیں۔ اسی دوران انہیں ایک فون کال موصول ہوتی ہے۔ وسیم اکرم نے ٹیزرکواپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکیا اورٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ہم پے بھروسہ کرو، گُڈ جاب بیوی’۔
Hum Pe Bharosa Karo! Good job biwi @iamShaniera
Money Back Guarantee releasing on Eid ul fitr 2023 . #moneybackguaranteefilm pic.twitter.com/6gSkq3yQCN
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 3, 2023
فلم کے ہدایتکار فیصل قریشی ہیں جبکہ کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم، ان کی اہلیہ شنیرا، عائشہ عمر، جاوید شیخ، گوہررشید، میکال ذوالفقار، حنا دلپزیر اورشایان خان سمیت دیگرشامل ہیں۔ فلم ‘منی بیک گارنٹی’ عیدالفطرپرریلیز کی جائے گی۔