ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی گوتم اڈانی کی جگہ دنیا کے امیرترین بھارتی شخص بن گئے۔ امریکی جریدے فوربزکی رئیل ٹائم بلینئیرلسٹ کے مطابق یکم فروری کواڈانی گروپ کے حصص کی قیمت میں مزید کمی آئی جس کے نتیجے میں گوتم اڈانی کی دولت مزید گھٹ کر75.1 ارب ڈالرتک پہنچ گئی اوروہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 15ویں نمبرپرپہنچ گئے۔ اڈانی کے مقابلے میں مکیش امبانی 83.6 ارب ڈالرکے ساتھ دنیا کے نویں جبکہ ایشیا کے امیرترین شخص بن گئے۔

- February 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!