امریکہ کے شہر نیویارک میں گزشتہ 50 سال میں پہلی بار برف نہ پڑنے کا انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ امریکہ کی کئی مشرقی ریاستیں تاحال سرما کی پہلی برفباری کی منتظر ہیں۔ ریاست نیو یارک کے بڑے حصے کو گزشتہ ماہ تباہ کن برف کے طوفان کی وجہ سے بڑا جانی اورمالی نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن ریاست کے جنوب میں واقع نیو یارک سٹی میں اس سرما اب تک ایک انچ کے دسویں حصے کے برابر بھی برف ریکارڈ نہیں کی گئی۔ امریکہ کی نسبتاً گرم موسم والی ریاست ٹیکساس اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور کچھ علاقوں میں اسنو یا آئس اسٹارم کی وارننگ نافذ ہے۔

- February 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!