اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار

اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتارکرلیا۔ ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کرواکر بعد ازاں تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔ شیخ رشید کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید نے سابق صدر آصف زرداری پرعمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ جس سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم کا خطرہ ہے اور اس سازش سے ملک کا امن بھی خراب ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی لیکن انہوں نے الکوحل ایگزامینیشن کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکارکردیا لیکن الکوحل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرزکو بلڈ سیمپل لینے دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *