ڈالرکی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں ڈالرپہلی بار 269 روپے پر بند

ڈالرکی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں ڈالرپہلی بار  269 روپے پر بند

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی تاریخی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 273 روپے کی تاریخی سطح پرپہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں 7 روپے 03 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد ایک امریکی ڈالر269 روپے63 پیسے پربند ہوا۔  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 275 روپے ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے اور قرض کی بحالی کے لیے گزشتہ ہفتے ڈالر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 39 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 32 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *