کپتانی کیلئے بابراعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، یونس خان

کپتانی کیلئے بابراعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں، یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔ کہتے ہیں کپتانی کے لیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔ چارسدہ میں میڈیا سےگفتگو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم دو سال سے ٹاپ پلیئر ہے۔ ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریزضرور ہونی چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سےکھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے۔ کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ یونس خان نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہترین فیصلہ ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *