عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ اور سیاسی ہیڈ کوارٹر لال حویلی کو سیل کردیا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ کر اس کے کچھ یونٹس سیل کیے۔ اس موقع پر پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سمیت وقف املاک کے 7 یونٹس پر غیرقانونی قابض ہیں۔ متعدد نوٹسز کے باوجود شیخ رشید اراضی کے مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا آپ کی ملکیت 4 مرلے نہیں ساڑھے 3 مرلے ہے۔ کسی میں ہمت ہے تو لال حویلی گرا کر دکھائے اینٹ سے اینٹ بجادوں گا۔ میں مری روڈ بلاک کردوں گا۔ عمر کے اس حصے میں مجھے تنگ نہ کیا جائے۔

شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے لال حویلی کوسیل کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *