گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔ اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات میں اعظم خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعلٰی کے لیے اعظم خان کے نام متفق ہوئے، محمود خان اور اکرم درانی نےاعظم خان کی بطور نگران وزیراعلی تقرری کے لیے خط لکھا، گورنرخیبرپختونخوا نے آرٹیکل 224 کی شق 1 اے کے تحت اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ تعینات کیا۔

- January 21, 2023
2 years ago
0
You can share this post!