انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 53 رنز سے شکست دے دی۔ پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 156 رنز کا ٹوٹل بنایا۔ سیرین اسمیل نے 37 اور ریانا میکڈونلڈ نے 35 رنز اسکور کئے. عریشہ نور، زیب النساء اور انوشہ ناصر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم 5 وکٹوں پر 103 رنز بناسکی۔ کپتان سیدہ عروب شاہ 34 اور شوال ذوالفقار 25 رنز بناکر نمایاں رہیں. یہ ایونٹ میں پاکستان کی پہلی شکست ہے۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 19 جنوری کو زمبابوے انڈر 19 کیخلاف کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *