حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقراررکھی گئی ہے۔ 31 جنوری تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے، مٹی کا تیل 172.01 روپے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل 169 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔

- January 15, 2023
2 years ago
0
You can share this post!