پاکستان نے روانڈا کو8 وکٹوں سےشکست دے کرجنوبی افریقہ میں جاری انڈر19 ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں روانڈا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر106 رنزاسکورکئے۔ گیسیلےایشموی 40 رنزبنا کرنمایاں رہیں۔ عریشہ نورنے2، انوشہ ناصر، عروب شاہ اورزرمینہ طاہرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان انڈر19 ویمنزٹیم نے ایمان فاطمہ کی نصف سنچری کی بدولت ہدف اٹھارویں اوورمیں 2 وکٹوں پرپورا کرلیا۔ ایمان فاطمہ نے 60 گیندوں پر65 رنزکی اننگزکھیلی۔ کپتان عروب شاہ نے 20 رنزاسکورکئے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ منگل کوانگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔