کراچی میں آج رواں سال موسمِ سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔ موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق شہرِ قائد کے شمالی حصے میں گزشتہ رات درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ آج صبح جناح ٹرمینل پر سب سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورلاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں منفی 9، پشاورمیں 1، مری منفی 3، گلگت میں منفی 4، اسکردومیں منفی 6 جبکہ استورمیں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔