پاکستان اورآسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ون ڈے کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی تیاری کیلئے قومی ویمن ٹیم نے برسبین میں بھرپورٹریننگ کی۔ ایلن بارڈر فیلڈ پرویمن کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان بقیہ دوون ڈے 18 اور21 جنوری کوسڈنی میں شیڈول ہیں۔ ون ڈے کے بعد دونوں ٹیمیں 3 میچزکی ٹی 20 سیریزمیں مدمقابل آئیں گی۔

- January 15, 2023
2 years ago
0
You can share this post!