کنگ آف ‘راک اینڈ رول’ ایلوس پریسلے کی اکلوتی بیٹی اورمائیکل جیکسن کی سابقہ اہلیہ لیسا پریسلے 54 سال کی عمرمیں امریکہ میں انتقال کرگئیں۔ لیسا کی والدہ کے مطابق انہیں لاس اینجلس میں اپنے گھرپردل کا دورہ پڑا تھا جس پرانہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ لیسا نے رواں ہفتے بیورلے ہلز میں گولڈن گلوب ایوارڈزشو میں شرکت کی تھی۔ 1968 میں پیدا ہونے والی لیسا نے اپنے کیرئیرکا آغاز 2003 میں پہلی البم “To Whom It May Concern” سے کیا۔ انہوں نے 4 شادیاں کیں۔
پاپ اسٹارمائیکل جیکسن سے ان کی شادی 1994 میں ہوئی جو دوسال بعد 1996 میں ختم ہوگئی۔ لیسا کا ایک ہی بیٹا تھا جس نے 2020 میں 27 سال کی عمرمیں خودکشی کرلی تھی۔